مندرجات کا رخ کریں

توڑے دار بندوق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Image
توڑے دار بندوق جو دہانے کی طرف سے بھری جاتی ہے۔
Image
16 صدی عیسوی کے برق انداز، تفنگ اٹھائے، محاذ پر- بابرنامہ

توڑے دار بندوق فتیلے کے ذریعہ چھوڑے جانے والی ایک قسم کی بندوق جو بھرمار، ہموار بور اور لمبی نال کی بندوق تھی اور جو کندھے سے لگا کر اور بعض اوقات اگلے کے کندھے پر رکھ کر چلائی جاتی تھی۔ اسے پیدل فوج کے استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔ توڑے دار بندوق سے مسلح فوجی کو برق انداز کہتے تھے۔