مندرجات کا رخ کریں

سنگھاڑا مچھلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سنگھارا / سنگھاڑا مچھلی کیٹ فش کے خاندان میں یہ سب سے نفیس مچھلی ہے اس کا رنگ ہلکا سرمئی اور چمکدار ہوتا ہے دائیں بائیں اور پشت والے زعنفہ (پر) میں مضبوط اور نوکدار کانٹے ہوتے ہیں جسم لمبوترا تھوتھنی لمبی اور سخت ہڈی کی ہوتی ہے منج کے اگلے سرے پر اوپری اور نچلے لب پر چار سے چھ اینٹینا نما مونچھیں ہوتی ہیں یہ چیز کیٹ فش کی تمام اقسام میں مشترک ہے ان کے ذریعے انھیں اپنے شکار کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ گوشت خور مچھلی ہے اس کی خوراک میں چھوٹی مچھلیاں اور دیگر آبی جانور شامل ہیں اس کا گوشت ہلکا ذردی مائل رنگ کا ہوتا ہے ذائقے کے لحاظ سے بہت پسند کی جاتی ہے اور کافی مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے اس کا وزن 12 کلو تک دیکھا گیا ہے برصغیر کے تمام دریاؤں میں عموماً اور دریائے سندھ میں بالخصوص تونسہ بیراج اور چشمہ بیراج میں کثرت سے پائی جاتی ہے اس کا زیادہ سے زیادہ وزن 18 کلو تک ریکارڈ کیا گیا۔