اسلام آباد میں دھرنے، باجوڑ میں دھماکہ اور گرمی سے تنگ عوام
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں 16 اگست سے شروع ہونے والا پاکستان تحریکِ انصاف کا آزادی دھرنا گذشتہ ہفتے بھی جاری رہا اور اب اس کے شرکا پارلیمان کے سامنے پریڈ ایوینیو پر پنڈال سجائے وزیراعظم پاکستان کے استعفے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآبپارہ کے علاقے میں چار دن دھرنے کے بعد 20 اگست کو مظاہرین نے اسلام آباد کے حساس ترین علاقے ریڈ زون کا رخ کیا اور راہ میں آنے والی تمام رکاوٹیں ہٹا ڈالیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین کے تیور دیکھتے ہوئے 19 تاریخ کو ہی حکومت نے ریڈ زون کی سکیورٹی کا انتظام فوج کے حوالے کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں 19 اگست کو ایک ویگن ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنی اور اس دھماکے میں تین خواتین اساتذہ سمیت چھ افراد مارے گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں 21 اگست کو نامعلوم افراد نے افغانستان میں نیٹو افواج کو تیل سپلائی کرنے والے دو آئل ٹینکروں پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈرائیور ہلاک اور ٹینکر تباہ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت نے گذشتہ ہفتے پاکستان کے ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر ہونےوالے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مخالف مظاہروں کے پیشِ نظر دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے 18 اگست کو سابق سفارتکار شہریار خان کو بلامقابلہ بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں بےگھر ہونے والے افراد کیمپوں میں رہنے کے علاوہ اپنے طور پر عارضی ٹھکانے بھی تیار کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے مضافات میں ایسے ہی ایک شخص کو کچا مکان بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں موسمِ گرما کی شدت میں بارشوں سے کچھ کمی تو ہوئی ہے لیکن حبس نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ راولپنڈی کے قریب بچے ایک ندی میں نہا کر گرمی کا اثر کم کرنے میں مصروف ہیں۔
،تصویر کا کیپشنٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سنیچر 23 اگست کو پاکستان نے صہیب مقصود اور فواد عالم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں چار وکٹوں سے ہرا دیا۔