آخری وقت اشاعت:  Thursday, 23 april, 2009, 14:56 GMT 19:56 PST

انڈیا الیکشن ٹرین

Election MapDelhiAhmedabadMumbaiHyderabadBhubaneswarKolkataPatnaAllahabad

انڈیا میں پندرہویں پارلیمانی انتخابات پانچ مراحل میں سولہ اپریل سے تیرہ مئی تک منعقد ہو رہے ہیں جن میں کم از کم ستّر کروڑ ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ بی بی سی نے ان انتخابات کی کوریج کے لیے ایک ٹرین کا انتظام کیا ہے جو اپنے اٹھارہ روزہ سفر میں انڈیا کی مختلف ریاستوں کے آٹھ شہروں کا دورہ کرے گی۔ ٹرین کا سفر پچیس اپریل سے دلّی سے شروع ہوگا اور اس اختتام تیرہ مئی کو دلّی میں ہی ہو گا۔

اس چھ ہزار کلومیٹر کے سفر کے دوران بی بی سی کے نامہ نگار آپ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیے جانے والے ملک میں انتخابی عمل کی صورتحال اور اس سے متعلقہ کہانیاں بیان کریں گے۔ اس سفر کے دوران نہ صرف یہ نامہ نگار اہم سیاستدانوں اور رہنماؤں سے بات چیت کریں گے بلکہ یہ آپ کو یہ دکھانے کی کوشش بھی کریں گے کہ ایک عام آدمی کا انڈیا کیا ہے اور وہ اس کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔

احمد آباد (26-27 اپریل)

ریاست گجرات کا دارالحکومت۔ دو ہزار سات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کی بھرپور کوشش کے باوجود بی جے پی کی فتح ہوئی اور متنازعہ رہنما نریندر مودی تیسری بار وزیراعلٰی بنے۔ ریاست کی معیشت کی ترقی کی شرح اوسطاً دس فیصد سالانہ ہے جو کہ قومی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔

احمدآباد سے ممبئی کے لیے روانگی

الیکشن ٹرین ڈائری

گجرات میں انتخابی مہم، تصاویر

ترقیوں اور تلخیوں کا گجرات

ممبئی (28-30 اپریل)

مہاراشٹر کا دارالحکومت ممبئی انڈیا کا اقتصادی مرکز ہے۔ اس شہر کی آبادی تقریباً ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہے۔ پچھلے سال نومبر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سکیورٹی بڑا مدعا ہے۔

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

تازہ ترین فلیش پلیئر یہاں دستیاب ہے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

ممبئی کے نوجوان ووٹر

اگلی حکومت میں مہاراشٹرانتہائی اہم

ممبئی انتخابات، جوش ندارد

’جیتے گا بھئی جیتے گا۔۔۔‘

ممبئی انتخابی مہم

فلمی ستاروں کی سیاست


حیدرآباد (1-3 مئی)

آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد کی آبادی ستر لاکھ ہے۔ ریاست میں مرکزی اور ریاستی اسمبلیوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور مقابلہ حکمراں کانگریس پارٹی اور تیلگو دیسم پارٹی کی زیر قیادت حزب اختلاف کے اتحاد کے درمیان ہے۔ اس اتحاد کو کمیونسٹوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ریاست کے تیلنگانا علاقے میں ایک علیحدگی پسند تحریک بھی چل رہی ہے۔

ممبئی سے حیدرآباد کے لیے رواں دواں

بھونیشور (4-6 مئی)

بھونیشور ریاست اڑیسہ کا دارالحکومت ہے۔ اڑیسہ میں پارلیمانی کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ عام خیال ہے کہ یہ رواں برس مارچ میں سابقہ اتحادیوں بیجوجنتادل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان اختلافات کے بعد اب یہ ایک سہ رخی مقابلہ ہوگا۔

بی بی سی الیکشن سپیشل سے سہیل حلیم

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

تازہ ترین فلیش پلیئر یہاں دستیاب ہے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں


کولکتہ (7-8 مئی)

مغربی بنگال کا دارالحکومت کولکتہ بھارت کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ مغربی بنگال میں بائیں محاذ کا اتحاد گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار میں ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ.اس مرتبہ بایاں محاذ مشکل میں ہے کیونکہ ان کے وفادار دیہاتی ووٹر اس مرتبہ ریاست کے وزیراعلٰی بدھادیو بھٹاچاریہ کے مخالف ہوگئے ہیں۔

کمیونسٹ حکمرانی کے بتیس سال

مغربی بنگال اور غربت

کولکتہ کے ووٹرز کیا چاہتے ہیں؟

پٹنہ (9-10 مئی)

پٹنہ ریاست بہار کا دارالحکومت ہے۔ بہار ایک ایسی ریاست ہے جسے غربت اور لاقانونیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ بہار میں اصل انتخابی مقابلہ جنتا دل یونائیٹڈ اور بی جے پی کے اتحاد اور راشٹریہ جنتا دل اور لوک جن شکتی پارٹی کے اتحاد کے درمیان ہے۔ اس مرتبہ ریاست میں کانگریس ایک چھوٹے کھلاڑی کے طور پر موجود ہے۔

لالو کی جنگ

پاسوان کی جدوجہد

جارج فرنانڈس کی کشمکش

الہ آباد (11-12 مئی)

الہ آباد انڈیا کے سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں واقع ہے۔ ایک زمانے میں یہ کانگریس کا گڑھ ہوا کرتا تھا مگر اب ذات پر مبنی دو جماعتوں کے درمیان بٹا ہوا ہے۔ مایاوتی کی قیادت میں بہوجن سماج پارٹی اور ملایم سنگھ یادو کی قیادت والی سماجوادی پارٹی۔


دلی (13 مئی)

دلی انڈیا کا دارالحکومت ہے جہاں سےبی بی سی کی الیکشن ٹرین نے اپنا سفر شروع کیا تھا، اور یہیں پر تیرہ مئی کو یہ سفر اختتام پذیر ہوگا۔

بی بی سی کی ٹرین دلی سے روانہ

بی بی سی کی الیکشن ٹرین: تصاویر میں

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

تازہ ترین فلیش پلیئر یہاں دستیاب ہے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔