آخری وقت اشاعت:  Friday, 28 august, 2009, 19:18 GMT 00:18 PST

’پوکھرن ٹیسٹ کامیاب نہیں تھے‘

میڈیا پلئیر

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

ایک سرکردہ بھارتی سائنسدان نے کہا ہے کہ مئی انیس سو اٹھانوے میں پوکھرن میں جو جوہری آزمائشی دھماکے کیے گئے تھے، وہ حکومتی دعوؤں کے بر عکس پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنے دفاعی جوہری پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے بھارت کو مزید آزمائشی دھماکے کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارت میں دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او کے سینیئر سائنسدان کے سنتھانم آزمائشی جوہری دھماکوں کے وقت پوکھرن میں موجود تھے اور یہ آزمائش انکی نگرانی میں ہوئی تھی۔ ان کا دعوی ہےکہ ہائڈروجن بم کا دھماکہ پوری طرح کامیاب نہیں ہوا تھا۔ آزمائش کی کامیابی کے بارے میں غیر ملکی ماہرین نے اس وقت بھی سوال اٹھائے تھے۔

ہمارے ساتھی سہیل حلیم نے کے سنتھانم سے پوچھا کہ انہیں یہ انکشاف کرنے میں 11 برس کیوں لگے؟

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔