آئی پی ایل دس اپریل سے شروع

- مصنف, ریحانہ بستی وال
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
- وقت اشاعت
انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کمشنر للت مودی نے اعلان کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوسرے لیگ کے میچ اپنی مقررہ تاریخ یعنی دس اپریل سے ہی شروع ہوں گے لیکن بقیہ تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ ایک ریاست سے ابھی میچ کی تاریخوں کی یقین دہانی نہیں مل سکی ہے۔
ممبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں طلب کی گئی پریس کانفرنس میں مودی نے وضاحت کی کہ لوک سبھا کے عام الیکشن کی وجہ سے تاریخوں میں تبدیلی کے لیے وہ ریاستی اور مرکزی حکام سے رابطے میں ہیں۔
مودی نے بتایا کہ احمدآباد ، وشاکھا پٹنم ، دھرم شالہ اور ناگپور نئےعلاقے ہوں گے جہاں میچ کھیلنے کے لیے ابھی گفتگو جاری ہے۔
مودی نے کہا کہ ممبئی حملوں کے پیش نظرگزشتہ برس کے مقابلے دس نا حفاظتی انتظامات سخت کیےگئے ہیں۔اس لیے بجٹ بھی بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کھلاڑیوں کی حفاظت کی ذمہ داری فرینچائز ٹیم پر تھی لیکن اس مرتبہ یہ ذمہ داری آئی پی ایل کی ہے۔آئی پی ایل نے
بھی سیکوریٹی ایجنسی نکولس سٹین نامی ایجنسی کو یہ ذمہ داری دی ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے ممبئی ایئر پورٹ پر اترنے سے ان کے اپنے وطن جانے تک ان کی ساری ذمہ داری ہماری ہو گی۔اس میں مقامی پولیس، سیکوریٹی فورسیز بھی شامل ہوں گے۔
آئی پی ایل میچ کے ٹکٹ کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ملٹی پلیکس سنیما گھروں میں بھی میچ دکھائے جائیں گے اس کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔لیکن جس شہر میں میچ ہو گا اس شہر کے ملٹی پلیکس میں اس روز میچ نہیں دکھایا جائے گا
مودی نے کہا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی اس میچ میں شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی کھلاڑیوں سے بات کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کے میچ میں شرکت کا فیصلہ ان کا بورڈ کرے گا۔
آئی پی ایل کے لیے اس برس سترہ نئے کھلاڑی نیلامی کے ذریعے خریدے گئے۔جن پر پندرہ ملین ڈالر خرچ ہوئے۔
آئی پی ایل کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کے ماتحت کام کرنے والی لیگ ہے۔ للت مودی اس کے کمشنر ہیں۔یہ پہلی ایسی لیگ ہے جہاں کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے خریدا جاتا ہے۔سن دو ہزار آٹھ سے اس کی شروعات ہوئی۔لیگ کا یہ دوسرا سال ہے اور


















