BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا، دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہو گی
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ طویل مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے اور فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کی بحری ناکہ بندی کے فوری خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔
راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف کریک ڈاؤن: حکام کی دو ہلاکتوں کی تصدیق، مظاہرین کے فائرنگ اور شیلنگ کے الزامات
کمشنر پونچھ کہتے ہیں کہ مظاہرین پر واضح کرُدیا گیا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیم کے چار اراکین، جن کی گرفتاری کے حوالے سے انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے، کو چھوڑ کر دیگر افراد کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
’قالیباف، عراقچی! میرے رہبر کے خون کا کیا ہوا؟‘ امریکہ سے معاہدے کے مخالفین کا تہران اور مشہد میں احتجاج
امریکہ اور ایران میں جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کے خلاف مظاہرین نے تہران اور مشہد میں احتجاج کیا۔ اس دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سپیکر پارلیمان محمد باقر قالیباف کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 12 مہاجرین نشستوں کا تنازع: کیا سیاسی جماعتوں کے مفادات نے معاملے کو ڈیڈ لاک تک پہنچایا اور اب آگے کیا ہو گا؟
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں مہاجرین نشستوں کا معاملہ مظاہرین اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد شدت اختیار کر چکا ہے اور بظاہر اس مسئلے کے حل سے متعلق بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافِ رائے نظر آ رہا ہے۔ تو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اس تنازع کا حل کیسے نکلے گا؟
’ڈر ہے کوئی جہاز دوبارہ نہ گر جائے‘: طیارہ حادثے کی واحد ویڈیو، جس نے ایک نوجوان کو شہر چھوڑنے پر مجبور کر دیا
احمد آباد طیارہ حادثے کی واحد ویڈیو بنانے والے نوجوان کی کہانی، جن کی اس واقعے کے بعد زندگی بدل گئی
’فیڈر اور بچوں کا کھانا مانگتی‘ 37 سالہ خاتون کا 12 برس کی لڑکی بن کر لوگوں سے فراڈ کیسے بےنقاب ہوا؟
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’بچے کا کردار مضبوط نبھانے کے لیے، مشتبہ خاتون نے بچگانہ رویے اپنائے رکھے، اور باقاعدگی سے فیڈر اور کھلونوں کا استعمال کیا۔‘
’ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے‘: لیکن کیا ڈان 3 بننا اب بھی ممکن ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ڈان‘ فرنچائز کا ورثہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے بڑے ستاروں سے جڑا ہوا ہے اور رنویر سنگھ کو محسوس ہوتا تھا کہ ’ڈان 3‘ کی حتمی سکرپٹ اتنی مضبوط نہیں کہ وہ ان لیجنڈری اداکاروں کے قائم کردہ معیار پر پورا اتر سکے۔
’امریکہ ہمارا کیسا دوست ہے؟‘ انڈین ملاحوں کی ہلاکت پر مارکو روبیو کی جے شنکر کو کال جسے انڈیا کے لیے ’وارننگ‘ کہا جا رہا ہے
انڈیا میں اپوزیشن جماعتوں اور سابق سفارتکاروں نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے انڈین ملاحوں کی ہلاکت پر افسوس کے بجائے سخت زبان استعمال کی اور ایک طرح سے انڈیا کو وارننگ دی ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































