فرانسیسی موسیقار کے پوشیدہ جذبات

آرٹ کے حلقوں میں میسیا کا خاصا نام تھا
،تصویر کا کیپشنآرٹ کے حلقوں میں میسیا کا خاصا نام تھا
وقت اشاعت

فرانسیسی موسیقار ماریس راویل نے اپنی تخلیق میں کوئی خفیہ پیغام چھوڑا ہے اور وہ بھی شاید کسی خاتون کا نام تھا۔ موسیقی کے ماہر ڈیوڈ لماز کا کہنا ہے کہ راویل کے کام میں تین نوٹس کی کڑی میں متعدد مرتبہ ایسی ہجے نکلتے ہیں جن سے ایک مشہور سماجی شخصیت کا نام ظاہر ہوتا ہے۔

لماز کا کہنا ہے کہ موسیقی کے نوٹس میں ’ای بی اے‘ یا فراسیسی میں ’می سی لا‘سے راویل کی ایک قریبی دوست میسیا سرٹ کا نام سامنے آتا ہے۔آرٹ کے حلقوں میں میسیا کا خاصا نام ہے۔ رینائر اور ٹولوس لاریٹ نے ان کی پینٹنگز بنائی ہیں۔

راویل نے کبھی شادی نہیں کی جبکہ میسیا کی تین شادیاں ہوئیں۔ راویل نے اپنا کچھ کام اس کشتی پر رہتے ہوئے کیا تھا جو میسیا اور ان کے دوسرے شوہر کی تھی۔

راویل اور میسیا کے بارے میں کتاب پر کام کرنے والے ڈیوڈ لماز کا کہنا ہے کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جب اسی ایک شخص کو اپنے کام کا محور بنایا جائے۔پروفیسر لماز کا خیال ہے کہ راویل میسیا پر فریفتہ تھے۔

لماز کا کہنا تھا کہ راویل اپنی موسیقی اور ذاتی زندگی کے بارے میں خاموشی اختیار کرنے کے لیے مشہور تھے اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سامنے نہیں لاتے تھے۔ اسی لیے ان کے بارے میں یہ قیاس کیا جاتا تھا کہ وہ ہم جنس پرست تھے۔