مقبول جوڑے کو طلاق دینے کا فائدہ

طلاق کے بعد ماڈل کیٹی پرائس اور گلوکار پیٹر آندرے کے ٹی وی شو کی مقبولیت میں چالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
منگل کو پرائس اور آندرے کے پروگرام کے حصوں کی نشرِ مقرر کے دوران ریکارڈ کیا گیا کہ ان کی پروگرام کی قسطوں کو دیکھنے والوں کی تعداد چالیس فیصد بڑھ گئی ہے۔
'فلائی آن دی وال‘ نامی سیریز کو گزشتہ جمعرات کو دو لاکھ پچاسی ہزار افراد نے دیکھا تھا جب کہ نشر مقرر کو چار لاکھ پچاسی ہزار لوگوں نے دیکھا۔
اس پروگرام کی نشر شدہ قسطیں جمعہ، اتوار اور منگل کو دکھائی جاتی ہیں۔
گزشتہ منگل کو دکھائی جانے والی قسط کو دیکھنے والوں کی تعداد دس لاکھ چوہتر ہزار تھی۔
اس گلوکار اور ماڈل جوڑے کی ملاقات مقبول لوگوں کے پروگرام 'گِٹ می آؤٹ آف ہئر‘ میں ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور شادی کر لی جس کے بعد ان کی شادی ساڑھے تین سال چلی۔

دونوں کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے، جن کے نام جونئر تھری اور پرنسز تعیامی رکھے گئے۔ تعیامی کی عمر اس وقت دو سال ہے۔
اس سے قبل پرائس کے فٹبالر ویٹ یارک سے تعلقات رہے جس سے ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ہاروے ہے اور اس کی عمر اب چھ سال ہونے کو ہے۔اس جوڑے کی علیحدگی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم پرائس کا کہنا ہے کہ علیحدگی ان کے شوہر کا فیصلہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
طلاق کے بارے میں پرائس کا کہنا ہے کہ 'میں یہ نہیں چاہتی تھی لیکن فیصلہ میرے ہاتھ سے لے لیا گیا‘۔
تیس سالہ پرائس ایک گلیمر ماڈل کے طور پر جانی جاتی تھیں جب کہ ان کے چھتیس سالہ شوہر پوپ سٹار ہیں۔ دونوں یہ شو سنہ دو ہزار سات سے کر رہے تھے۔
ان کی سیریز کی ریکارڈنگ ابھی ختم ہوئی ہے ان کے آخری حصوں میں بھی دونوں کو ایک دوسرے سے بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعد پرائس نے یہ دعویٰ کیا کہ گھر ان کی آمدنی سے چلتا ہے۔

اسی مباحثے کے دوران پرائس آندرے سے کہتی ہیں کہ 'تم ایک پرانے گلوکار ہو جسے اب کوئی نہیں جانتا، تمہارے ساتھ میری زندگی حرام ہو گئی ہے‘۔
اس پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد آندرے نے ریکارڈنگ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے درمیان اس بحث کو ریکارڈ کیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ 'جب یہ حصے نشر ہوں گے تو لوگوں کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کس طرح کی احمق، مغرور اور اذیتناک عورت تھی‘۔






















