کرسٹو فر لی کو نائٹ ہوڈ کا اعزاز

ڈراکولا کا کردار ادا کرکے عالمی شہرت حاصل کرنے والے برطانوی اداکار کرسٹوفر لی کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جن کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر ’نائٹ ہوڈ‘ کا اعزاز دیا جا رہا ہے۔
کرسٹوفر لی کو جو بہت سی شہرہ آفاق فلموں میں کام کر چکے ہیں، بانی پاکستان محمد علی جناح پر بنائی گئی فلم ’جناح‘ میں جناح کا مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔
لندن میں پیدا ہونے والے یہ اداکار جنہوں نے انیس سو پچاس میں بنائی جانے والی ڈرآونی فلم ڈراکولا میں ڈراکولا کا کردار ادا کرکے شہرت پائی ڈہائی سو فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
کرسٹوفر لی نے جس بھر پور طریقے سے ڈراکولا کا کردار ادا کیا اسں سے یہ کردار لافانی بن گیا ہے۔
مشہور برطانوی فلم ’لارڈز آف دی رنگ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستاسی سالہ اداکار کرسٹوفر لی کے ساتھ اس فہرست میں نوبل انعام یافتہ شاعر اینڈریو موش کا نام بھی شامل ہے۔
اداکار جوناتھن پرسی اور لنڈسے ڈنکن فیشن ڈیزائنر جیف بنکس اور ڈیلیٰ سمتھ کو ’ کمپینین آف برٹش ایمپائر‘ قرار دیا گیا ہے۔


















