اداکارہ میا فیرو کے بھائی کی موت

پیٹرک
،تصویر کا کیپشنپیٹرک ایک معروف مجسمہ ساز تھے اور ان کے فن کے حوالے سے انہیں بہت سے قومی ایوارڈز بھی ملے تھے
وقت اشاعت

اداکارہ میا فیرو کے بھائی نیویارک کے سرحدی علاقے کیسلٹن ورمونٹ میں واقع اپنی آرٹ گیلری میں مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چھیاسٹھ سالہ پیٹرک فیرو کی موت مشکوک حالات میں ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ایک ایمرجنسی فون کال موصول ہونے کے بعد پولیس کو پیٹرک فیرو مردہ حالت میں ملے۔

ریاست ورمونٹ کی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرک کی موت مشکوک ہے تاہم اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک پیٹرک کی لاش کا طبی معائنہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ان کی موت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی۔

پیٹرک ایک معروف مجسمہ ساز تھے اور ان کے فن کے حوالے سے انہیں بہت سے قومی ایوارڈ بھی ملے تھے۔

مجسمہ ساز پیٹرک اپنی بیوی سوزن کے ساتھ نیویارک کی سرحد کے قریب واقع اپنی فیرو آرٹ گیلری چلاتے تھے۔