جیکسن کی الوداعی تقریب

لاسں ایجنلس کے سٹیپلز سینٹر میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تعزیتی تقریب میں اپنے عہد کے مقبول ترین پاپ سنگر مائیکل جیکسن کے رشتہ داروں اور مداحوں نے انہیں الوداع کہا۔
مائیکل جیکسن کی گیارہ سالہ بیٹی پیرس جیکسن نے اپنے آنسووں پر قابو پاتے ہوئے کہا کہ ’ آپ سوچ بھی نہیں سکتے وہ کتنے اچھے باپ تھے۔‘
مائیکل جیکسن کا تابوت سٹیپلز سینٹر کے سٹیج کے درمیان رکھا گیا تھا۔
مشہور گلوکاروں لائنل رچی، سٹیو ونڈر اور ماریا کیری نے ابتداء میں مائیکل جیکسن کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار سٹیج پر آئے۔
جیکسن کے بہن بھائیوں، بچوں اور والدین نے مائیکل جیکسن کی یاد میں ان کے مشہور گانوں ’وی آر دی ورلڈ‘ اور ’ہیل دی ورلڈ‘ مل کر گایا۔
جیکسن کی بیٹی پیرس جن کو ان کے چچا اور پھوپھیاں سنبھال رہے تھے سٹیج پر آئیں اور کہا کہ ’میں اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ جب سے میں پیدا ہوئی ہوں ڈیڈی آپ سوچ نہیں سکتے کتنے اچھے باپ تھے۔‘
’میں اتنا اور کہوں گی کہ میں انہیں بے انتہا پیار کرتی تھی۔‘

مائیکل جیکسن کے بھائی مارلن جیکسن نے ان مشکلات کی بات کی جن کا ان کے بھائی نے اپنی زندگی میں سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیکسن جو کچھ سہتے رہے اس کا وہ لوگ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جیکسن کے دوسرے بھائی جرمین جیکسن نے ان کا گانا ’سمائیل‘ جو جیکسن کو بہت پسند تھا سنایا۔ تقریب کے آغاز پر جیکسن کے بھائی پھولوں سے لدا ہوا ان کا طلائی تابوت اٹھا کر ہال میں لائے۔
مائیکل جیکسن کے ہزاروں مداح لاس اینجلس میں پاپ سنگر کی آخری رسومات میں شریک ہوئے ۔ مائیکل جیکسن کی آخری رسومات میں شریک ہونے کےلیے سولہ لاکھ افراد نے درخواست کی تھی لیکن قرعہ اندازی کےذریعے صرف سترہ ہزار افراد کو ٹکٹ جاری کیےگئے۔
مائیکل جیکسن کے تابوت میں پچیس ہزار امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ سونے کی پلاٹیں لگائی گئی تھیں۔ جنازے کے جلوس کے راستوں اور شہر کے انتظامات کے دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کیےگئے تھے جن پر تیس لاکھ امریکی ڈالر خرچ ہوئے۔
مائیکل جیکسن کی آخری رسومات مقامی وقت کے مطابق دس بجے (برطانوی وقت چھ بجے).شروع ہوئی تھیں۔ جن میں مشہور فنکار لائنل رچی، ماریا کیری، سٹیو ونڈر، جینیفر ہڈسن، بروک شیلڈ بھی شریک ہوئے۔ برطانیہ کے نوجوان گلو کار شاہین جعفرگولی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
البتہ جیکسن کی سابقہ بیوی اور اس کے دو بچوں کی ماں ڈیبی رو آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔ مائیکل جیکن کی سابقہ بیوی کے وکیل کے مطابق انہوں نے جنازے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ ذرائع ابلاغ سے بچنے کے لیے کیا۔
الزبتھ ٹیلر نے بھی جیکسن کی آخری رسومات میں شریک ہونے سے معذرت کر لی تھی۔دنیا کے بڑے ٹیلی ویژن چینل جن میں بی بی سی، سکائی چینل جیکسن کی آخری رسومات کی براہ راست کوریج کی۔
امریکہ میں پچاس سیمنا گھروں میں جیکسن کی آخری رسومات مفت دکھائی گئیں۔
مائیکل جیکسن کو لاس ایجنلس کے فارسٹ لان قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔






















