بہترین آسکر فلم: ووٹنگ میں تبدیلی

اس سال بہترین آسکر فلم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے نظام میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
آسکر ایوارڈ کا انتظام کرنے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ایک اعلان کے مطابق اب بہترین فلم کے انتخاب کے لیے ترجیحی ووٹنگ کے نظام کو کام میں لایا جائے گا جس کے تحت رائے دہندگان سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی پسند کے دس فلموں کو ایک سے دس نمبر تک اپنی ترجیح کے مطابق نامزد کریں۔
بہترین فلم کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریوں میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے فنکار کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا جائے گا۔
اکیڈمی پہلے ہی ترجیحی ووٹنگ کے نظام کو مختلف کیٹیگریوں میں نامزدگی کے مرحلے میں استعمال میں لاتی ہے۔
تاہم سن انیس سو پینتالیس کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ اس سسٹم کو بہترین فلم کے انتخاب کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ووٹنگ کے طریقہ کار میں یہ تبدیلی فلموں کی ایک نئی شارٹ لسٹ متعارف کرنے کے لیے کی گئی ہے جس میں ماضی کے برعکس پانچ کے بجائے دس فلمیں شامل کی جائیں گی۔
اکیڈمی کے صدر ٹام شیراک کے مطابق بہترین فلم کے انتخاب کے سلسلے میں ارکان صرف ایک فلم کے سامنے کراس کا نشان لگانے کی بجائے اپنی دوسری، تیسری، چوتھی اور دیگر ترجیحات بھی واضح کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس سے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے والی فلم کو رائے دہندگان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہو گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بیاسیویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزگیوں کا اعلان دو فروری کو اکیڈمی کے سیموئیل گولڈوِن تھیٹر میں کیا جائے گا۔






















