چھ وزیروں کے محکموں کا اعلان

ہندوستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے والے چھ وزراء کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نئی وزارتوں میں خارجہ ایس ایم کرشنا کو، خزانہ پرنب مکھرجی کو، دفاع اے کے انٹونی کو، ریل ممتا بینرجی کو، داخلہ پی چدم برم کو اور زراعت کی ذمےداری شرد پوار کو سونپی گئی ہے۔
باقی وزارتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل نو منتخب حکومت کی کابینہ کا پہلے اجلاس میں لوک سبھا کا سیشن یکم جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پندرھویں لوک سبھا کا یہ اجلاس نو جون تک جاری رہے گا۔ کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور پر چار جون کو خطاب کریں گی۔
وہیں ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کا اجلاس بھی چار جون سے شروع ہو گا۔
اس کے علاوہ نئے اراکین پارلیمان ایک اور دو جون کو حلف اٹھائيں گے اور لوک سبھا کے سپیکر کا انتخابات تین جون کو ہوا۔
جمعہ کی شام دارالحکومت دلی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مسلسل دو سری بار وزير اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔ ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے تقریباً 19 وزراء نے بھی حلف اٹھایا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نئی کابینہ کے ان وزرا ء میں پر نب مکھر جی، پی چدامبرم، کپل سبل، ایس ایم کرشنا، آنند شرما، کمل ناتھ، اے کے انٹونی اور غلام نبی آزاد، سشیل کمار شندے، این ویرپا موئلی، اور امبیکا سونی شامل ہیں ۔
مرلی دیورا ، جے پال ریڈی، سی پی جوشی، بی پی ہینڈیک ، میرا کمار اور ویالار روی کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار اور ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی دو واحد ایسے وزرا تھے جو کانگریس کے نہیں ہیں۔
وزارتوں کی تقسیم کے سوال پر اختلافات کے سبب ایک دیگر اتحادی ڈی ایم کے ابھی کابینہ مین شامل نہیں ہوسکی ہے ۔ ڈی ایم کے حکومت کو باہر سے حمایت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیکن وزير اعظم منموہن سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈی ایم کے حالات سمجھے گی اور کچھ روز میں ہی اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گی۔






















