ہندوستان: ترقی کی شرح میں اضافہ

ہندوستانی نوٹ
،تصویر کا کیپشنعالمی کسادبازاری کے دور میں ہندوستان اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
وقت اشاعت

ہندوستان میں رواں مالی برس کی پہلی سحہ ماہی میں ملک میں ترقی کی شرح 6.1 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر کسادبازاری جاری ہے اور اس کے سبب معیشت کے شعبوں پر اثر پڑا ہے۔

گزشتہ سہ ماہی میں ترقی کی شرح 5.8 فی صد تھی۔ حالانکہ موجودہ ترقی کی شرح گزشتہ برس اس مہینے کی شرح سے کم ہے۔

گزشتہ برس اس سہ ماہی کے دوران ترقی کی شرح 7.8 فی صد درج کی گئی تھی۔

حکومت اور رزرو بینک یہ دعوی کرتے رہے ہیں کہ ملک کی معیشت میں 6 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔

سرکاری اہلکاروں کے مطابق اگر زراعت کے شعبے میں ترقی بری طرح متاثر نہیں ہوئی تو اس مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح توقعات کے تحت ہوگی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس سہ ماہی میں معادنیات، بجلی اور مالیاتی سیکٹرز میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

زراعت، ہوٹل بزنس، ٹرانسپورٹ اورمواصلات کے شعبے میں کافی کم شرح سے ترقی ہوئی ہے۔