آئی سی سی ایوارڈز: نامزدگیاں

- مصنف, ریحانہ بستی والا
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
- وقت اشاعت
انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل بدھ کو اپنے سالانہ ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا جس میں ہندستانی کھلاڑیوں نے اپنے لیے اچھی جگہ بنائی ہے۔
ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو تین مختلف زمروں میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔ انہیں سال کے بہترین کھلاڑی، سال کے بہترین ٹیسٹ پلیئر اور یک روزہ میچ کے بہترین کھلاڑی کی فہرست میں بھی جگہ ملی ہے۔
دھونی کے ساتھ ہی ہر بھجن سنگھ اور گوتم گمبھیر کا نام بھی کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کے لیے دھونی کے ساتھ ہی وی وی ایس لکشمن، ہر بھجن اور گھمبھیر کو بھی اس فہرست میں جگہ ملی ہے۔
کرکٹر ظہیر خان کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پرفارمینس آف دی ایئر کی فہرست میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔ آئر لینڈ میں ظہیر نے محض انیس رن دے کر چار وکٹ لے لیے تھے۔ ان کی اس کارکردگی کو کافی سراہا گیا تھا۔
دھونی کی طرز پر سری لنکا کے اوپننگ بلے باز تلک رتنا دلشان کو تین زمروں میں نازدگی حاصل ہوئی ہے۔ تلک رتنا کو ٹوئینٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پرفارمینس آف دی ایئر کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔
جن دوسرے ہندستانی کھلاڑیوں کو اس فہرست میں جگہ ملی ہے ان میں یوراج سنگھ ، ویریندر سہواگ کو بھی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔امیت مشرا کو سال کے نئے کھلاڑی کے طور پر جگہ ملی ہے۔ البتہ خواتین کرکٹر آف دی ایئر میں میتھالی راج اور پرینکا رائے فہرست میں شامل ہیں۔
اس برس کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو کرکٹر آف دی ایئر، اور ٹیسٹ پلیر آف دی ایئر کے اعزاز کے لیے نامزد نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ عمر گل کو ون ڈے پلیئر کے اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ شاہد آفریدی، سعید اجمل، عمر گل اور عبدالرزاق کو ٹوئنی ٹوئنی ٹوئنٹی پلیر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
سہیواگ جو ممبئی میں روی شاستری اور آئی سی سی چیف ایکزیکیٹو ہارون لوگارت کے ساتھ موجود تھے ، آئی سی سی ایوارڈز کو کرکٹ کا آسکر قرار دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ جو آئی سی سی ایوارڈ پینل کے چیئرمین ہیں ان کے ساتھ پینل میں انڈین سابق ٹیسٹ کپتان انیل کمبلے، پاکستان کے مدثر نظر، انگلینڈ کے باب ٹیلر اور نویزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ تھے۔ پینل نے تیرہ اگست سن دو ہزار آٹھ سے چوبیس اگست سن دو ہزار نو کے ریکارڈ کی بنیاد پر فہرست تیار کی ہے۔






















