ڈیرہ غازی خان میں شدت پسند ہلاک

فآئل فوٹو
،تصویر کا کیپشنپولیس سے گولی باری کے تبادلے میں شدت پسند ہلاک ہوا ہے
    • مصنف, عباد الحق
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
  • وقت اشاعت

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سنیچر کے روز پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں شادن لونڈ کے قریب ایک مدرسہ میں مینہ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں جس پر پولیس اس مقام پر چھاپہ مارا تو اس کے درعمل میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان کے ضلع پولیس افسر ڈاکٹر رضوان کے مطابق پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق طالبان اور جیش محمد نامی کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے۔

پولیس نے اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لینے کا بھی دعویْ کیا ہے.