’ڈرون حملے میں نو ہلاک‘

وقت اشاعت
شمالی وزیرستان میں اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ میرانشاہ کے قریب ہی ایک گاؤں میں میزائیل گرے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ میزائیل بغیر پائلٹ کے چلنے والے امریکی جاسوس طیاروں سے داغے گئے تھے۔
میزائیلوں کا نشانہ بننے والے گاؤں کا نام درپہ خیل ہے جہاں طالبان کے کمانڈر جلال الدین حقانی کا مدرسہ واقع ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ حملہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق الصبح تین بج کر پچاس منٹ پرکیا گیا تھا۔
ایجنسی کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے زبردست دھماکے کی آواز سنی جس سے گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔


















