’خودکش بمبار تربیتی مرکز تباہ‘

وقت اشاعت
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ سوات میں خود کش بمباروں کے ایک تربیتی مرکز پر حملے میں چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج نے کہا کہ حملہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کیا گیا تھا۔
فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیتی مرکز کی موجودگی کی اطلاع خفیہ ایجنٹوں اور مقامی لوگوں نے فراہم کی تھی۔ مرکز دریا کے بیچ میں ایک چھوٹے سے جزیرے پر قائم تھا۔
دریں اثنا فوجی کارروائی کی وجہ سے سوات سے جانے والے بیس لاکھ لوگوں میں سے زیادہ تر واپس آ گئے ہیں، لیکن جھڑپیں ابھی بھی جاری ہیں۔


















