ستانوے سال میں سکائی ڈائیونگ

جارج موئس ہوا میں
،تصویر کا کیپشنچھلانگ لگانے کا مقصد فلاحی کاموں کے لیے چندہ اکٹھا کرنا تھا
وقت اشاعت

برطانیہ کے ایک 97 سالہ شخص نے پیراشوٹ کے ذریعے دس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر معمر ترین سکائی ڈائیور کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

جارج موئس جو کہ بدھ کے روز اپنی 98 ویں سالگرہ منائیں گے، ولشائر میں باآسانی زمین پر اتر گئے۔

مسٹر موئس نے اپنے انسٹرکٹر کے ساتھ چھلانا لگائئ تھی۔ انہوں نے پہلے پانچ ہزار میٹر تک کا فاصلہ 120 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا۔

زمین پر پہنچنے کے بعد مسٹر موئس کا کہنا تھاکہ ’یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔مجھے بہت مزہ آیا اور کسی بھی لمحے خوف محسوس نہیں ہوا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ پہلی دفعہ ضرور تھی لیکن آخری دفعہ ہرگز نہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ بڑھاپے کے باوجود وہ کبھی فارغ نہیں بیٹھتے ’میں ہر روز چہل قدمی کرتا ہوں۔ اپنا کھانا خود پکاتا ہوں۔ کپڑے خود دھوتا اور استری کرتا ہوں حتی کہ اپنا ہر کام خود کرتا ہوں۔‘

مسٹر موئس رائل نیشنل لائف بوٹ انسٹی ٹیوشن کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے ہیں۔

ان کے پوتے مسٹر بریور جو اس مہم میں ان کے ساتھ ہیں کا کہنا ہے کہ سکائی ڈائیو کا خیال میرے دادا کا تھا۔ ’وہ ساری عمر نیشنل لائف بوٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے کام کرتے رہے ہیں لہذاہ جب انہوں نے اس چھلانگ کا فیصلہ کیا تو اس سے مستفید یہی ادارہ ہوتا۔‘