بنگلہ دیش: پاکستان کا دورہ ملتوی

بنگلہ دیش نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ دورہ دس مارچ سے شروع ہونا تھا اور اس میں دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے علاوہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جانے تھے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق اب دورے کے لیے نیا پروگرام کچھ دن بعد جاری کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش میں سرحدی گارڈز کے دستے میں بغاوت میں چوہتر سے زیادہ افسروں کے قتل نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
بنگلہ دیشی سرحدی گارڈز کی بغاوت کی وجہ کم تنخواہ اور ملازمت کے بدترین حالات بتائے گئے تھے۔ باغی سپاہیوں کو شکایت تھی کہ ان کی تنخواہیں ریگولر آرمی سے کم ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے پاکستانی کرکٹ کوبھی دھچکہ لگے گا۔ یہ اعلان لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے کے دو روز بعد کیا گیا اور باکستان نے ابھی بنگلہ دیش کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان بھی کیا ہے۔


















