مُور یورپی باکسنگ چیمپئن بن گئے

وقت اشاعت
برطانوی باکسر جیمی مور اطالوی باکسر مشیل پکیریلو کو شکست دے کر یورپی لائٹ مڈل ویٹ چیمپئن بن گئے۔
جمعہ چھ مارچ کو ہونے والے اس مقابلے میں تیس سالہ مور نے انتالیس سالہ مشیل کو پہلے ہی راؤنڈ میں گرنے پر مجبور کیا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں مشیل دو بار مور کی تابڑ توڑ حملوں سے اپنا بچاؤ نہ کر پائے اور توازن کھو بیٹھے۔
تیسرے راؤنڈ میں بھی مور نے جارحانہ باکسنگ کا مظاہرہ جاری رکھا اور مشیل کو ناک آؤٹ کر دیا۔
مور اب تک اپنے چونتیس مقابلوں میں سے اکتیس مقابلے جیت چکے ہیں اور اب ان کی نظریں عالمی اعزاز پر ہیں۔
مور عالمی باکسنگ کونسل کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں اور انہیں زخمی ہونے اور دیگر وجوہات کی بناء پر اس مقابلے کے لیے تین برس انتظار کرنا پڑا تھا۔


















