جنوبی افریقہ آسانی سے جیت گیا

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ میں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں سکاٹ لینڈ کو ایک سو تیس رن سے شکست دے دی ہے اور اس طرح سکاٹ لینڈ ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر نکلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے دو سو بارہ رن کا ہدف دیا تھا لیکن سکاٹ کی پوری ٹیم میچ کے سولہویں اوور میں اکیاسی رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2009/6/15958/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>
جنوبی افریقہ کی طرف سے اے بی ڈیویلیئرز نے34 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔
اس طرح جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 سکور بنایا۔ دن کا دوسرا میچ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوگا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلی وکٹ کی شراکت میں گریم سمتھ اور ژاک کالس نے ستاسی رن بنائے۔ کالس اڑتالیس اور سمتھ اڑتیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اگرچہ سکاٹ لینڈ یہ میچ ہار گیا لیکن میچ کی سب سے خاص بات اس کے کھلاڑی کائیلی کوئٹزر کا وہ کیچ تھا جو انہیں نے لانگ آن پر باؤنڈری کے قریب ایک ہاتھ سے چھلانگ لگا کر پکڑا۔ مارک باؤچر کا کیچ پکڑ کر ابھی تک وہ کیچ آف دی ٹورنامنٹ کی ممکنہ فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور ڈی ولیرز کا تھا جنہوں نے چھبیس گیندوں پر چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ستاون رن بنائے۔
اس سے پہلے سنیچر کو کھیلے گئے میچوں میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا، انڈیا نے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈنے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا تھا۔ عالمی مقابلوں کے پہلے روز میزبان ٹیم انگلینڈ اپنا میچ ہالینڈ سے ہار گئی تھی۔


















