ویسٹ انڈیز نے چیمپئن انڈیا کو ہرا دیا

ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو سات وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو نے لارڈز کے میدان میں پہلے انڈیا کے چار کھلاڑی اؤٹ کیے اور اس کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے 66 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے۔ اور اس طرح ویسٹ انڈیز یہ میچ سات وکٹ سے جیت گیا۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔۔انڈیا کی ٹیم کو شروع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے پہلے تین کھلاڑی صرف انتیس رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
یوراج سنگھ نے یوسف پٹھان کے ساتھ ملک کی عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور ایک سو تیس رنز پر پہنچا دیا۔
انڈیا کی اننگز میں یوراج سنگھ نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سڑسٹھ رنز بنائے۔یوسف پٹھان نے چونتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

اوپنرگوتھم گھمبیر نے چودہ رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر روہیت شرما صرف پانچ رنز سکور کر سکے۔کپتان مہندر دھونی بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف گیارہ رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیزکی طرف سے فلیچر اور گیل نے اوپننگ کی لیکن نو کے سوکورف پر ہی عرفان پٹھان کی گیند پر فلیچر آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ کرس گیل کی تھی جو بائیس رنز بنا کر یوسف پٹھان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سائمنز بھی ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد چوالیس رنز بنا کر اوہجا کی گیند پر عرفان پٹھان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم: کرس گیل،فلیچر،سمنز، چندرپال، سروان، براو، پولارڈ، رامدین، ٹیلر، سلیمان بین، اور فیدل ایڈورڈ
انڈیا کی ٹیم: گوتھم گھمبیر، روہیت شرما، سریش رائنا، یوراج سنگھ۔ مہندر دھونی، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، ایشانت شرما اور اوہجا۔


















