جنوبی افریقہ کی جیت

کرس گیل ویسٹ انڈیز کی کپتانی کر رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنکرس گیل ویسٹ انڈیز کی کپتانی کر رہے ہیں
وقت اشاعت

ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیر کو بیس رن سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی پوزیش کو تقریباً یقینی بنا لیا ہے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور بورڈ کے لیے کلک کیجیئے</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2009/6/15970/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بلے بازی کرنے کو کہا۔

کرس گیل کو جنوبی افریقہ کو پہلے کھلانے کا فیصلہ کچھ سود مند ثابت نہیں ہوا۔ جنوبی افریقہ نے اپنے روائتی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں نو رن فی اوور کی اوسط سے زیادہ کی شرح پر ایک سو تراسی رن بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے پہلے دو بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے اور چون رن بنائے جب گراہم سمتھ اکتیس کے انفرادی سکو پر بین کی گیند پر فرلیچر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد اگلی ووکٹ ایک سو پانچ کے مجموعی سکور پر گری جب کیلس اکتیس گیندوں پر پینتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ ایک سو چھتیس کے مجموعی سکور پر گری جب گبز کی ایک شاٹ کو ٹیلر نے کیچ کر لیا۔ گبز نے پچپن رن بنائے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی اچھی بلے بازی کی بنیاد پر جنوبی افریقہ ایک سو تراسی رن بنانے میں کامیاب ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے سات کھلاڑیوں نے بالنگ کی جن میں سے بین، ٹیلر اور ایڈورڈ نے اپنے حصے کے چار چاراوور مکمل کیے جب کہ باقی ماندہ اوور گیل، پولارڈ سیمنز اور براؤ نے پورے کیئے۔

ٹیلر نے اپنے چار اوور میں تیس رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سمن کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ سمنز نے پچاس گیندوں پر ستر رن بنائے اور جنوبی افریقہ کے گیندو بازوں کو مشکل میں ڈالے رکھا۔ ہو جتنی دیر میدان میں رہے ویسٹ انڈیز کی امیدیں زندہ رہی لیکن ان کے آؤٹ ہوجانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے میچ جتینے کا کوئی امکان نہیں رہا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اننگز کے آغاز ہی میں مشکل کا شکار ہوگئی جب فلیچر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کرس گیل آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد سمن اور براوو نے بڑی اچھی کھیلتے ہوئے میچ کو آگے بڑہانا شروع کیا۔ لیکن اس کے بعد براوو آؤٹ ہوئے انہوں نے اٹھارہ رن بنائے۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ووکٹیں گرنا شروع ہو گئیں اور بیس اوور کے اختتام پر نو کھلڑیوں کے نقصان پر وہ ایک سو تریسٹھ رن بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وائن پرانل کو چار اوور میں تیرہ رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹوئنی ٹوئنی مقابلوں میں جنوبی افریقہ کی مسلسل یہ چھٹی کامیابی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے جمعہ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرا چکا ہے۔