ولیم بہنیں ومبلڈن کے فائنل میں

وقت اشاعت
لندن میں ہونے والے ٹینس کے عالمی مقابلوں ومبلڈن کے فائنل میں امریکہ کی وینس ولیم کا مقابلہ ہفتے کو اپنی سگی بہن سرینہ ولیم سے ہو گا۔
وینس ولیم نے جمعرات کو دنیا کی نمبر ون کھلاڑی درینہ سفینہ کوایک آسان مقابلے میں ہرا کر سیمی فائنل جیت لیا جبکہ ان کی بہن سرینہ ولیم نے اس سے قبل ایک انتہائی سخت مگر دلچسپ مقابلے کے بعد اپنی مد مقابل روسی کھلاڑی ایلینہ دیمنتیوا پر سبقت حاصل کی۔
ایلینہ دیمنتیوا جو کہ عالمی رینکنگ پر چوتھے نمبر پر ہیں شاندار کھیل پیش کیا اور تین سیٹ کے مقابلوں میں صرف چند پوائنٹس سے ہار گئیں۔
سرینہ ولیم اس سیمی فائنل مقابلے میں ایک مرحلے پر اپنی گرفت کھو چکی تھیں اور انہیں یہ میچ جیتنے کے انتہائی محنت کرنی پڑی۔
وینس ولیم کا مقابلہ یک طرفہ ثابت ہوا اور درینہ سفینہ کا کھیل ان کے مقابلے میں معمولی نظر آیا۔
ا


















