تیراکی: سو میٹر میں نیا ریکارڈ

پیرسل
،تصویر کا کیپشن’مجھے یقین تھا کہ میں کچھ خاص کر دکھاؤں گا۔‘
وقت اشاعت

اولمپیئن آرون پیرسل نے تیراکی میں نیا ریکارڈ اس وقت قائم کیا جب انہوں نے سو میٹر بیک سٹروک میں 52 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پچیس سالہ آرون نے یہ ریکارڈ انڈیاناپولس میں یو ایس چیمپیئن شپ میں 51.94 سیکنڈ وقت ریکارڈ کرایا۔ یہ چھٹا موقع ہے کہ پیرسل نے سو میٹر تیراکی میں ریکارڈ توڑا ہو۔

’یہ بہت اچھی ریس تھی۔ مجھے یقین تھا کہ میں کچھ خاص کر دکھاؤں گا۔‘

دوسری طرف عورتوں کی تیراکی میں پندرہ سالہ ایمینڈا ریزن نے توڑا جب انہوں نے ورلڈ سوئمنگ چیمیئن شپ میں پچاس میٹر بریسٹ سٹروک میں 30.23 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کرایا۔ ریزن نے ریکارڈ توڑنے کے بعد کہا ’میں نے آخر تک کوشش کی اور کامیاب ہوئی۔ میں بہت خوش ہوں۔‘

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی تیراک جیڈ کا تھا جن کا وقت 30.31 تھا۔ ریزن کا یہ ریکارڈ 1988 کے بعد کسی بھی کینیڈا کی تیراک کا پہلا ریکارڈ ہے۔ 1988 میں ایلیسن ہگسن کا دو سو میٹر بریسٹ سٹروک میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔