آسٹریلیا 479، پانچ آؤٹ

رکی پونٹنگ
،تصویر کا کیپشنرکی پونٹنگ ٹیسٹ کرکٹ میں اڑتیسویں سنچری بنا کر کھیل رہے ہیں
وقت اشاعت

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 335 رنز کے جواب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 479 رنز بنائے۔ جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تونارتھ 55 اور ہاڈن چار کے سکور پر کھیل رہے ہیں۔

میچ کے تیسرے کل چار وکٹ گرے جن میں سائمن کیٹش، رکی پونٹنگ، مائیکل ہسی اور ایم کلارک شامل ہیں۔

کپتان رکی پونٹنگ مونٹی پنیسر نے بولڈ کیا۔ انہوں نے 150 رنز بنائے تھے۔ یہ رکی پونٹنگ کی ٹیسٹ میچوں میں اڑتیسویں سنچری تھی۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2009/7/15079/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

تیز بولر انڈرسن نے اوپنر سائمن کیٹش کو 122 کے سکور پر مائیکل ہسی کو 12 کے سکور پر آؤٹ کیا تھا۔

رکی پونٹنگ نے جمعرات کو اپنے ٹیسٹ کیریئر کےگیارہ ہزار رن مکمل کر لیے تھے۔ انہوں نے یہ ہدف اپنے ایک سو بتیسویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ رنز کے اعتبار سے پونٹنگ چوتھے نمبر پر ہیں۔ برائن لارا، ایلن بارڈر اور سچن تندولکر رن کے اعتبار سے ان سے آگے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم کا کل سکور ایک وکٹ پر دو سو انچاس رن تھا۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیوز تھے جو چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں چار سو پینتیس رنز بنائے تھے۔ سوان سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ نہیں ہوئے۔ آسٹریلوی بالرز جانسن اور ہورٹز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہلفنہاس اور سڈل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ میں اپنے تجربہ کار فاسٹ بولر بریٹ لی کے بغیر میدان میں اتری ہے۔ بریٹ لی زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس( کپتان)، ایلسٹر کک، روی بھوپارا، کیون پیٹرسن، پول کولنگوڈ، میٹ پرائر، اینڈریو فلنٹاف، سٹیورٹ براڈ، گریم سوان، جیمز اینڈرسن، اور مونٹی پنیسر۔

آسٹریلیا کی ٹیم: فلپ ہیوز، سائمن کاٹیچ، رکی پونٹنگ(کپتان)، مائیکل حسی، مائیکل کلارک، مارکس نارتھ، بریڈ ہیڈن، مچل جانسن، ناتھن ہورٹز، پیٹر سڈل، اور بین ہلفہاؤس۔