شکست کی وجہ بیٹنگ نہیں:انتخاب

- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردوڈاٹ کام، دمبولا
- وقت اشاعت
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں شکست کی وجہ بیٹنگ نہیں بلکہ وہ اس کا ذمہ دار خراب فیلڈنگ کو ٹھہراتے ہیں۔
پاکستان کی چھتیس رنز کی شکست کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آخری اووروں میں جس طرح سری لنکا نے بیٹنگ کی اور خصوصاً مرلی دھرن نےجارحانہ انداز اختیار کیا اس سےصورتحال بدل گئی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی بیٹنگ میں غیرمستقل مزاجی موجود ہے۔
<span xml:lang="er"><link type="page"><caption> پہلے ون ڈے میں سری لنکا فاتح</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2009/07/090730_first_oneday.shtml" platform="highweb"/></link> </span>
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو سو تینتیس رنز کا ہدف قابل دسترس تھا اور وکٹ بھی مشکل نہیں تھی۔
انتخاب عالم نے کہا کہ پاکستان کی اننگز میں صرف ایک اچھی پارٹنرشپ ہوئی۔
انہوں نے ریگولر اوپنرز ناصر جمشید اور عمران نذیر کی موجودگی میں شعیب ملک اور کامران اکمل سے اننگز کا آغاز کرانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسآئے ہیں جبکہ عمران نذیر کو ٹونٹی ٹونٹی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
انتخاب عالم نے واضح کردیا کہ بیٹنگ کے مایوس کن سلسلے کے باوجود مصباح الحق کو فوری طور پر ڈراپ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمرگل کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی ہے اس طرح کی صورتحال کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہےلیکن وہ فٹ ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں عمرگل صرف سات وکٹیں حاصل کر سکے تھے۔


















