آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا دیا

پونٹنگ
،تصویر کا کیپشناب تک دونوں ٹیمیں سیریز کا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں
وقت اشاعت

آسٹریلیا نے ہیڈنگلے میں کھیلے گئے چوتھے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور اسی رن سے ہرا دیا ہے۔

چوتھے ٹیسٹ میں اس فتح کے ساتھ ایشز سیریز ایک ایک سے برابر ہے جبکہ ابھی ایک ٹیسٹ میچ باقی ہے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور بورڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2009/8/15082/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 33.5 اوورز میں 102 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے جواب میں 445 اوررز میں 104.1 رن بنائے۔ دوسری اننگز میں شکست سے بچنے کے لیے انگلینڈ کو 343 رن درکار تھے تاہم ٹیم یہ ٹارگٹ حاصل نہ کرسکی اور 61.3 اوورز میں 263 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے سڈل نے 9.5 اووروں میں 21 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایم جانسن نے 19.3 اووروں میں 69 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جوکہ آسٹریلیا کی جیت میں معاون ثابت ہوئیں۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے آخری بلے بازوں کی کارکردگی کافی بہتر تھی۔ سٹیورٹ براڈ اور گریم سوان کی مضبوط پارٹنرشپ نے انگلینڈ کو اپنے ہی ملک میں اب تک کی بدترین شکست سے بچا لیا۔

سیریز کے اب تک کھیلے جانے والے میچوں میں سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بے نتیجہ رہا تھا جبکہ لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک سو پندرہ رن سے شکست دی تھی۔ اس طرح اب تک دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔