بحر ہند کی فاتح برطانوی

وقت اشاعت
ایک چوبیس سالہ برطانوی لڑکی سارہ نے چپو والی کشتی میں بحر ہند پار کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
سارہ نے جو بیالوجسٹ ہیں اپریل میں آسٹریلیا سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ پیر کی شب اپنا سفر مکمل کر کے ماریشس کے جزیرے پر پہنچی۔
ماریشس میں سارہ کے استقبال کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ساحل پر جمع تھی۔ وہ ایک سو چوبیس روز سمندر میں رہیں۔
سارہ نے ماریشس پہنچنے پر بتایا کہ ان کا تجربہ بہت حیران کن رہا ہے۔ انہوں نے کہ راستے میں بہت خوبصورت مناظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کا اتار چڑھاؤ دیکھنا اچھا تجربہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ سفر کے آخری دنوں میں وہیل کشتی کے سامنے سے گزرتی رہی ہیں۔


















