فٹ بال کلب مالی مشکلات کا شکار

ارجنٹینا میں فٹ بال کے سالانہ مقابلے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے گئے کیونکہ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے بہت سے کلب قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
ارجنٹینا میں فٹ بال کے سالانہ مقابلے چودہ اگست سے شروع ہونے تھے لیکن ملک کی فٹ بال کی تنظیم ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بہت سے کلب قرضوں کی وجہ سے اپنے کھلاڑیوں کو معاوضہ دینے کے قابل نہیں ہیں۔
اے ایف اے کے صدر گولیو گروڈونہ کا کہنا ہے کہ صورت حال انتہائی خراب ہے۔
گزشتہ ہفتے سیکنڈ ڈویژن کےفٹ بال مقابلے اس وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
اے ایف اے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ایف اےنے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ہر درج کی چیپمپیئن شپ اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکتی۔
اے ایف اے نے کہا کہ وہ فٹ بال کلبوں کی مالی مشکالات کا ٹھوس حل نکالنے کے بارے میں کوششیں کر رہے ہیں۔
اے ایف اے نے کہا ہے کہ ارجنٹینہ جنوبی امریکہ کے علاقائی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی اور اس صورت حال کا اسپر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ارجنٹینا اور روس کے درمیان بارہ اگست کو ہونے والے میچ معمول کے مطابق ہو گا۔
ارجنٹینا کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران کا بھی ارجنٹینا کے کلبوں پر بھی برا اثر پڑا ہے۔


















