انگلینڈ تین سو بتیس پر آؤٹ

فلنٹاف اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنفلنٹاف اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں
وقت اشاعت

انگلینڈ ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں میچ کے دوسرے دن تین سو بتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے ایئن بیل، سٹراس اور نئےکھلاڑی جوناتھن ٹراٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک انگلینڈ کی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود وہ اس فیصلہ کن میچ میں ایک بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی۔

انگلینڈ کی طرف سے ان کے اسٹار آلرانوڈر فلٹاف اپنے زندگی کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ فلنٹاف اپنے اس آخری میچ میں بلے بازی کے جوہر نہیں دکھا سکے۔ وہ صرف سات رن بنا کر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے آخری میچ میں ایک نئے کھلاڑی کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور روی بھوپارا کی جگہ جناتھن ٹراٹ کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی گئی۔ جانتھن ٹراٹ انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور انہیں نے انگلینڈ کی طرف سے انڈر ففٹین ٹیم کے ساتھ پاکستان کے دورے کے دوران دو سو رن بنائے تھے۔

ٹراٹ اپنے پہلے ہی میچ میں بدقسمت رہے اور بیالیس رن بنانے کے باوجود نصف سنچری نہیں بنا سکے۔ ٹراٹ اچھا کھیل پیش کر رہے تھے لیکن اینڈریو کیٹچ نے انہوں رن آؤٹ کر دیا۔

ٹراٹ نے ایک گیند کھیل کر کریز سے قدم نکالا ہی تھا کہ سلی مڈ آن پر زبردست تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی وکٹ اڑا دی۔ ٹی وی کے ریپلیز میں ٹراٹ کا بلا ابھی کریز سے باہر ہی نظر آ رہا تھا جب کیٹچ کی پھینکی ہوئی گیند کلیاں ہوا میں اڑا چکی تھی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہر دو سال بعد ہونے والی اس اہم سیریز میں اب تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ آخری میچ کے نتیجہ پر منحصر ہے۔