ایشیز: انگلینڈ کی شاندار فتح

پونٹنگ
،تصویر کا کیپشنرکی پونٹنگ کا رن آؤٹ ہونا آسٹریلیا کے لیے بہر بھاری ثابت ہوا
وقت اشاعت

انگلینڈ نے ایشیز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو لندن کے اوول گراؤنڈ میں چوتھے ہی دن ایک سو ستانوے رنز سے ہرا کر سیریز میں دو ایک سے فتح حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں پانچ سو چھیالیس رنز کے پہاڑ جیسے سکور کا تعاقب کرتے تین سو چھیالیس رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی طرف سے سوان سب سے کامیاب بالر رہے اور انہوں نے دوسری اننگز میں ایک سو بیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ان کے بعد ہرمیسن تھے جنہوں نے چوّن رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس طرح ایک وکٹ براڈ کے حصے میں آئی۔ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ اور کلاک یکے بعد دیگرے رن آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں تین سو بائیس رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو ساٹھ رنز بنائے۔ جس کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو تہتر بنائے اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے پانچ سو چھیالیس رنز کا ہدف دیا۔

لیکن آسٹریلوی کھلاڑی صورتِ حال کے مطابق بیٹنگ نہ کر سکے اور تین سو اڑتالیس کے سکور پر چوتھے ہی دن آؤٹ ہو گئے۔

اس طرح انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دو ایک سے ہرا کر ایشیز کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

سنہ دو ہزار سات میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آسٹریلیا ہی ہونے والی ایشیز سیریز میں پانچ صفر سے ہرایا تھا۔