افغانستان دو دھماکے، گیارہ ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبےقندھار میں سرکاری دفاتر کے احاطے پر ایک خودکش حملے میں پانچ پولیس کے افسران اور تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان وزیر داخلہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق خود کش بمبار نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی۔
قندھار اس وقت طالبان کی سرگرمیوں کا گڑھ اور اسی وجہ سے نیٹو اور امریکی افواج اسے خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔
امریکہ میں نئی انتظامیہ جو افغانستان کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیح قرار دیتی ہے افغانستان میں مزید اکیس ہزارفوجی بھیج رہی ہے ہیں۔ افغانستان میں پہلے ہی اڑتیس ہزار فوجی موجود ہیں۔
قندھار کے علاوہ ملک کے مشرقی صوبے پکتیا میں بھی ایک خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔


















