حصص بازاروں میں تیزی

برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن کی طرف سے جی ٹونٹی کے سربراہ اجلاس میں عالمی اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے گیارہ کھرب کے منصوبے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے حصص بازاروں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
لندن کا حصص بازار فٹسی ہنڈرڈ انڈیکس چار فیصد کے اضافے سے بند ہوا۔ جرمنی کی حصص مارکیٹ چھ فیصد جب کے فرانس کے حصص بازار میں پانچ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
امریکہ کے حصص بازار میں بھی گورڈن براؤن کے اعلان کے بعد بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈاؤ جونز اور نیسڈک میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قبل ازیں ایشیا کے حصص بازاروں میں شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جاپان کے نکئی انڈکس چار آعشاریہ چار فیصد اور ہانگ کانگ میں سات فیصد اضافہ ہوا۔
اس سربراہ اجلاس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ عالمی اقتصادی بحران میں کمی واقع ہو گی اور تیل کی قیمیوں بھی پچاس ڈالر فی بیرل سے بڑھ جائیں گی۔
یوایس لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں دو اعشاریہ سات نو ڈالر کا اضافہ ہوا اور لندن برنٹ میں دو آعشاریہ چھ فیصہد کا اضافہ ہوا۔
حصص بازاروں میں کاروبار کرنے والے ایک شخص ٹونی میکاکک نے کہا کہ یہ جی ٹونٹی کا اثر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمزور ڈالر اور حصص بازاروں میں تیزی سے مارکیٹ کو فائدہ ہو رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی






















