عراق ریپ کیس:امریکی فوجی قصوروار

سابق امریکی فوجی سٹیون گرین پر یہ مقدمہ کینٹکی میں چلایا گیا
،تصویر کا کیپشنسابق امریکی فوجی سٹیون گرین پر یہ مقدمہ کینٹکی میں چلایا گیا
وقت اشاعت

امریکہ میں عدالت نے ایک سابق امریکی فوجی کو عراق میں ایک چودہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا قصوروار پایا ہے۔

امریکی ریاست کینٹکی میں جیوری نے فیصلہ کیا کہ چوبیس سالہ سٹیون گرین سنہ 2006 میں عراق کے علاقے محمودیہ میں ہونے والے اس واقعے میں مجرم ہیں۔

اس واقعے میں کئی امریکی فوجیوں نے ایک چودہ سالہ عراقی بچی عبیر قاسم الجنبی کو جنسی حملے اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس بچی، اس کی بہن اور اس کے والدین کو ان کے گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تطا۔ قتل کے بعد ان فوجیوں نے گھر کو جلا دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد چار امریکی فوجیوں پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ان میں سے ایک شخص کو ایک سو دس سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ باقی تین کو پانچ سے سو سال قید تک کی سزایئں سنائی گئیں۔

سٹیون گرین پر مقدمہ الگ سے اس لیے چلایا گیا ہے کہ اس واقعے کے منظر عام پر آنے سے پہلے ان کو قابل اعتراض رویے کی وجہ سے فوج سے برخاست کر دیا گیا تھا۔

یہ پہلے سابق امریکی فوجی ہیں جن پر اُس قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا ہے جس کے مطابق بیرونِ ملک میں کیے جانے جرائم کا مقدمہ امریکی عدالت میں چلایا جا سکتا ہے۔

سٹیون گرین کو اگلے ہفتے سزا سنائی جائے گی۔