کئی کمانڈروں سمیت بائیس طالبان ہلاک

وقت اشاعت
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصہ میں ایک فضائی حملے میں کئی کمانڈروں سمیت بائیس طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طالبان ہلمند صوبے میں لشکر گاہ کے علاقے میں اتحادی فوجوں پر حملہ کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے جب یہ فضائی حملہ کرکے طالبان کو ہلاک کر دیا گیا۔
افغانستان میں تشدد کے اور واقع میں لغمان صوبے میں ایک قیدی گولی لگنے سے اس وقت ہلاک ہو گیا جب طالبان نے ایک قید خانے پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی۔ اس حملے میں ایک قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ہلمند صوبے ہی میں ایک بم دھماکے میں ایک برطانوی فوج ہلاک ہو گیا۔


















