کویت میں پہلی خاتون پارلیمان

کویت میں تین سال میں ہونے والے تیسرے عام انتخابات میں پہلی خاتون اراکانِ پارلیمان کو منتخب کیا گیا۔کویت میں اعلان شدہ نتائج کے مطابق منتخب ہونے والی خواتین میں اسيل العوضي اور رولا دشتی شامل ہیں۔
پچاس رکنی پارلیمان کے لیے کویت کے پانچ انتخابی اضلاع میں ہر ایک سے دس امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔مارچ میں کویت کے امیر نے پارلیمان تحلیل کر دی تھی کیونکہ وہ وزیرِاعظم سے جو ان کے بھتیجے ہیں بدعنواینوں کے الزامات کی جواب دہی چاہتی تھی۔
کویت میں کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔وزیرِاعظم ہی وزراء کو مقرر کرتا ہے جو منتخب نہیں ہوتے۔
اسيل العوضي نے نتائج آنے کے بعد خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’یہ کویتی خواتین اور کویتی جمہوریت کی کامیابی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے کا حق اور کویتی پارلیمان کے لیے الیکش لڑنے کا حق مستقبل کی سمت ایک بہت بڑا قدم ہے۔
کویت کی سابق وزیر صحت معصومہ المبارک 2005 میں وزارت کے عہدے پر مقرر ہونے والی پہلی کویتی خاتون تھیں۔


















