’اسرائیل سے معاہدے کا کوئی ریکارڈ نہیں‘

وقت اشاعت
امریکہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کی طرف سے کیئے جانے والے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ غرب اردن اور مشرقی یروشلم میں یہودی بستیوں کی توسیع کے بارے میں سابق صدر بش کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت ہو گئی تھی۔
امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا اس طرح کے کسی معاہدے یا مفاہمت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
انہوں نے صدر براک اوباما کے اس مطالبے کو دہرایا کہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس مقبوضہ علاقوں میں تعمیرات کو بند کرنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ تعمیرات جاری رکھے گا گو کہ مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں۔


















