دو ریاستی حل قبول مشروط طور پر قبول

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی اسرائیل کو قبول کرنے اور فلسطینی علاقوں کو اسلحہ سے پاک کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو اسرائیل علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امن مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔
مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے ایک اہم تقریر میں اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ امن مذاکرات کے لیے دمشق، ریاض، اور بیروت کا سفر کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے امن کے نئے دور کے آغاز کی جس خواہش کا اظہار کیا ہے وہ اس میں شریک ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل مزید علاقوں پر بستیاں بسانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ فلسطینی علاقوں میں شدت پسندی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ غزا میں حماس پر قابو پانا ہو گا کیونکہ اسرائیل ان لوگوں سے بات نہیں کرتا جو اس کی تباہی کی خواہش رکھتے ہیں۔
مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔


















