رشوت روکنے کے لیے بغیر جیب کی پتلونیں

سول ایوی ایشن کی وزارت کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے۔
،تصویر کا کیپشنسول ایوی ایشن کی وزارت کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے۔
وقت اشاعت

رشوت روکنے کی کوشش کے سلسلے میں نیپال کے بڑے ایئرپورٹ پر فرائض ادا کرنے والے عملے کو ایسی پتلونیں فراہم کی جائیں گی جن کی جیبیں نہیں ہوں گی۔

نیپال میں انسدادِ رشوت ستانی کے محکمے کا کہنا ہے کہ کھاٹمنڈو کے ہوائی اڈے پر رشوت کی شکایات بہت زیادہ بڑھ گئی تھیں جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جیبوں کے بغیر پتلونوں سے حکام کو ’بے ضابطیگوں‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔‘

یہ اقدام وزیرِ اعظم کے اس بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیق کرنے والے کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے ہوائی اڈے پر ایک ٹیم بھیجی تھی جس کا کام مسافروں کے ساتھ حکام اور عملے کے رویے پر مبنی شکایات کو دیکھنا تھا۔ ’ہم نے دیکھا کہ ایسی شکایات درست تھیں۔‘

اے ایف پی کے مطابق اس اقدام کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر عملے کو پہننے کے لیے ایسی پتلونیں دی جائیں جن کی جیبیں نہ ہوں۔ سول ایوی ایشن کی وزارت کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے۔