اردن: القاعدہ کے رکن کو سزائے موت

وقت اشاعت
اردن میں فوجی عدالت نے القاعدہ کے ایک رکن کوایک امریکی سفارتکار لارنس فاؤلی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے۔ فاؤلی کو سات سال قبل قتل کیا گیا تھا۔
القاعدہ کے رکن محمد پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ اورعمان میں تنظیم کی اس شاخ کے درمیان رابطے کا کام کیا تھا جس نے امریکی سفیر فاؤلی کو قتل کیا تھا۔
فاؤلی امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نامی تنظیم کے لیے کام کرتے تھے۔ انہیں اپنی رہائشگاہ کے باہر مارا گیا تھا۔
محمد کو پہلی بار ان کی غیر موجودگی میں چار سال قبل سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر دوبارہ مقدمہ گرفتاری کے بعد چلایا گیا۔ وہ عراق سے پکڑے گئے تھے۔ فاؤلی اردن میں ہلاک ہونے والے پہلے مغربی سفیر تھے۔


















