اوباما سے یورپی رہنماؤں کی اپیل

صدر براک اوباما
،تصویر کا کیپشنصدر براک اوباما سے تعلقات کی توثیق کا مطالبہ کیا گیا ہے
وقت اشاعت

وسطی اور مشرقی یورپ کے کئی سابق رہماؤں نے ایک کھلے خط کے ذریعے امریکی صدر براک اوباما سے کہا ہے کہ وہ اس بات کی توثیق کریں کہ روس کی درخواست کے باوجود امریکہ یورپ سے اپنے تعلقات میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔

پولیند کے لیخ والیسا اور کواسنوسکی اور چیک رہنما وسلاؤ ہیول بھی ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اس کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پیدا ہونے والے تنازعے کے دوران جارجیا کے حالات نے کئی یورپی ممالک کو اس وقت شدید مضطرب رکھا جب نیٹو نے علاقائی سالمیت کے مسئلے پر روس کا ساتھ دیا۔

ان سابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیٹو پہلے کے مقابلے میں کمزور اتحاد محسوس ہوتا ہے اور بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہونے لگا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی بحران پیدا ہو تو کیا نیٹو ان کا دفاع کر سکے گا۔