چین: نیٹ صارفین امریکی آبادی سے زیادہ

چین میں انٹرنیٹ صارف
،تصویر کا کیپشنانٹرنیٹ صارفین کی تعداد تقریباً چونتیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے: تحقیق کار
وقت اشاعت

چین میں تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تقریباً چونتیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے جوکہ امریکہ کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

چین کے ایک سرکاری ریسرچ سینٹر سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے حصے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

چین کی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران براڈ بینڈ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں دس کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق چین کے نوے فیصد دیہاتوں میں ٹیلیفون کی سہولت موجود ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین میں ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹر اگلے ایک سال کے دوران 3g نیٹورک وسیع کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کریں گے جس سے زیادہ سے زیادہ افراد موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔