انڈونیشیا: جہاز پرواز کے دوران لاپتہ

انڈونیشیا
،تصویر کا کیپشناس علاقے میں ماضی میں بھی جہازوں کے حادثے ہوچکے ہیں
وقت اشاعت

مشرقی انڈونیشیا کے دور دوراز علاقے پاپوا میں ایک جہاز پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے، جہاز پر 16 افراد سوار تھے۔

جہاز اوکسبل نامی مقام تک جانے کے لیے محو پرواز تھا۔ اس پرواز میں تقریباً 50 منٹ لگتے ہیں۔ اس علاقے میں گھنے جنگلات ہیں۔ اس علاقے میں ماضی میں بھی جہازوں کے حادثے ہوچکے ہیں تاہم ان واقعات میں جہازوں کا ملبہ تک نہیں مل سکا۔

جہاز پر تین عملے کے افراد اور 13 مسافر تھے۔ موسم کی خرابی جہاز کی تلاش کے آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

انڈونیشیا کی ایئر لائنز پر غیر موثر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔

فلائٹ کے 40 منٹ کے بعد ہی مرپتی نسنتارا ایئر لائنز کے ٹوئن اوٹر طیارے کا یئر ٹریفک کنٹرول سہ رابطہ منقطع ہوگیا۔

دو ہفتے قبل یورپ نے اپنی فہرست سے انڈونیشیا کی چار ایئر لائنز کی پروازوں کوخارج کیا تھا جن میں گرودا، منڈالا، ایئر فاسٹ انڈونیشیا اور پریمیئر ایئر لائنز شامل ہیں۔ یورپ کے مطابق ان ایئر لائنوں میں بہتری لانے کی ضرورت تھی۔

انڈونیشیا کی جغرافیائی صورتحال کے باعث وہاں زیادہ تر شفر جہازوں کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے۔ ملک میں تقریباً 18000 جزیرے ہیں جن تک رسائی بذریعہ جہاز ہی ممکن ہے۔