بےروزگار کا کالج کے خلاف مقدمہ

وقت اشاعت

امریکہ کی ریاست نیویارک میں ایک خاتون نےکالج سے ڈگری حاصل کرنے باوجود نوکری نہ ملنے پر کالج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

مونرو کالج
،تصویر کا کیپشنکالج سے ستر ہزار ڈالر واپس کرے جو میں تعلیم پر خرچ کیے: درخواست گزار

اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق ستائیس سالہ ترانا تھامسن نے ریاست کی سپریم کورٹ میں مونرو کالج برنکس کے خلاف ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں انہوں نے

مونرو کالج کی ترجمان گیری ایکسلبینک نے کہا کہ ترانا تھامسن کے مقدمے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کالج نے اسے کیریئر مشاورت مہیا نہیں کی ہے جس کی وجہ سے وہ نوکری حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

درخواست گزار کی ماں نے کہا ہے کہ ان کی صاحبزادی انتہائی غصے میں ہے اور اب تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات کےلیے حاصل کیے گئےقرض کی ادائیگی کا وقت بھی نزدیک آ رہا ہے اور اس طرح ان کا خاندان قرض کے بوچھ تلے دب سکتا ہے۔

مونرو کالج کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے طالبعلموں کو روزگار کی تلاش میں تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے اور وہ ترانا تھامسن کے مقدمے پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔