سری لنکا، انتخابی نتائج غیر متوقع

شمالی سری لنکا میں جنگ کے بعد پہلے انتخابات میں علاقے کے سب بڑے شہر جافنا میں حکومت کو کامیابی ملی ہے۔
تاہم وایونیا میں اسے حیرت انگیز طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں شکست خوردہ تامل ٹائیگرز کے حامی کامیاب ہوئے ہیں۔
یووا کے شہر میں ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے مطابق جافنا شہر میں صدر مہیندرا راجاپاکسے کی جماعت، یونائیٹڈ پیپلز فریڈم الائنس کو بلدیاتی انتخابات میں تئیس میں سے تیرہ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔
ٹوٹ پھوٹ کا شکار تامل نیشنل الائنس، جو تامل باغیوں کا حامی گروپ ہے، آٹھ نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہا۔
انتخابی عمل میں لوگوں کی شرکت کم نظر آئی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کے خیال میں انتخابات کروانے میں عجلت سے کام لیا گیا ہے کیونکہ اب بھی بہت سے لوگ بے گھر ہیں۔
تقریباً بیس فی صد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابی مبصرین اس کا ایک سبب لوگوں کو ووٹر کارڈ موصول نہ ہونا بتاتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گزشتہ روز سری لنکن وزارت دفاع نے تامل باغیوں کے نئے سربراہ سلوارسا پتھمہ ناتھن کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔






















