چین، سمندری طوفان سے لاکھوں بے گھر

وقت اشاعت
چین کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں طوفان کے باعث اب تک دس لاکھ افراد کا انخلا عمل میں لایا جا چکا ہے۔
موراکوٹ نامی یہ سمندری طوفان اپنے ساتھ آندھی اور تیز بارشیں لے کر آیا ہے جس کے باعث وسیع زرعی زمین زیر آب آ چکی ہے۔
اس طوفان کے باعث عمارت گرنے سے ایک بچے کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
طوفان کے باعث ذرائع آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
اس دوران ایک سو انیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی تھیں۔
موراکوٹ طوفان کی وجہ سے تائیوان میں بھی کم سے کم تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پچاس برس میں اب تک کا شدید سیلاب لایا ہے۔
ایک مقام پر کئی منزلہ ایک ہوٹل کی عمارت تنکے کی طرح پانی میں بہہ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ لوگ پہلے علاقہ خالی کرکے جا چکے تھے۔


















